Listed Price: Rs. 800, US $ 72
Our Price: Rs. 480
Shipment charges will be applied.

How to ORDER?

 

Pages: 528

Year: 2013

Binding: Hard

Size: 23"x36"/16

ISBN: 978-969-498-038-4

Publisher: Al-Fath Publications

ارمغانِ رفیع الدّین ہاشمی

مرتب: ڈاکٹر خالد ندیم

Armughan e Rafi ud Din Hashmi, Dr. Khalid Nadeem

اُردو میں ارمغانِ علمی کی روایت کا آغاز ڈاکٹر سید عبداللہ نے کیا تھا، جب ۱۹۵۵ء میں انھوں نے اپنے استادِ مکرم پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع کی خدمت میں ایک مجموعۂ مقالات پیش کیا۔ اس کا محرک غالباً مولوی محمد شفیع کا مرتبہ وہ مجموعہ تھا، جو انھوں نے اپنے استاد ڈاکٹر اے سی وولنر کے لیے ۱۹۴۰ء میں Presentation Volume کے نام سے پیش کیاتھا۔ اُردو میں اب تک جن اکابر کی خدمت میں ارمغانِ علمی اور یادگارنامے پیش کیے گئے، ان میں ڈاکٹر مولوی محمد شفیع، پروفیسر خواجہ غلام السیدین، مولانا امتیاز علی خاں عرشی، جسٹس ایس اے رحمن، ڈاکٹر ذاکر حسین، مقبول احمد لاری، مالک رام، ڈاکٹر سید عابد حسین، پروفیسر حمید احمد خاں، کرنیل سید بشیر حسین زیدی، حکیم عبدالحمید، ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی، خواجہ احمد فاروقی، ڈاکٹر مختار الدین احمد، فخر الدین احمد، ڈاکٹر وحید قریشی، قاضی عبدالودود، حافظ محمود شیرانی، یوسف حسین خاں، ڈاکٹر سید عبداللہ، ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی اور علامہ علاؤالدین صدیقی شامل ہیں۔

ارمغان میں۔ ۔ ۔ کسی شخصیت کی علمی و ادبی خدمات پر تحقیقی و تنقیدی مضامین کے بجاے اس کے پسندیدہ موضوعات پر مقالات پیش کیے جاتے ہیں، چناںچہ زیرِ نظر ارمغان میں پروفیسر رفیع الدین ہاشمی (پ: ۹!فروری ۱۹۴۰ء) کی دلچسپی کے موضوعات (اقبالیات، علم و ادب، مکتوب نگاری اور مذہب و اخلاقیات) کی ذیل میں اُردو، فارسی، ترکی اور انگریزی زبانوں کے نامور اہلِ قلم کے وقیع مقالات جمع کیے گئے ہیں۔

اپنے استاد پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر خالد ندیم کا مرتّبہ زیرِ نظر ارمغان مجلس ادبیاتِ مشرق سرگودھا کی طرف سے پیش کیا جارہا ہے ۔
 

 


Table of Contents | فہرست

Table of Contents is in PDF Format.
 

 

خالد ندیم
کی دیگر کتب

Related Titles