Listed Price: Rs. 160, US $ 14
Our Price: Rs. 100
Shipment charges will be applied.

How to ORDER?

 

Pages: 120

Year: 2012

Binding: Hard

Size: 23"x36"/16

ISBN: 978-969-9400-33-9

Publisher: Al-Fath Publications

بارہ ماہیۂ نجم

حاجی محمد نجم الدین سلیمانی

مرتب: عبدالعزیز ساحر

Baarah Maahiya e Najam, Haji M. Najam-uddin Sulemani, (ed.) Abdul Aziz Sahir

بارہ ماہیۂ نجم۔ ۔ ۔ حاجی محمد نجم الدین سلیمانی (م ۱۲۸۷ھ) کے روحانی اور داخلی تجربوں کا اظہاریہ بھی ہے اور اُن کے عارفانہ اور عاشقانہ جذبوں کا اشاریہ بھی؛ اِس میں استعارے کے رنگ بھی ہیں اور تمثیل کی خوشبو بھی۔ وہ عملاً صوفی صافی اور صاحبِ عرفان و یقین بزرگ تھے۔ سلسلۂ چشتیہ میں خواجہ محمد سلیمان خان تونسوی غریب نواز (م ۱۲۶۷ھ) کے مرید تھے اور خلیفہ بھی۔ انھوں نے بارہ ماہیے کی صنف کے پیرائے میں اپنے روحانی کرب کو تخلیقی وجدان کی آمیزش سے اِس طرح باہم آمیخت کیا کہ حقیقت کی بے رنگی: مجاز کے رنگوں سے مزین ہو گئی۔ یہ بارہ ماہیہ شاعر کی وارداتِ قلبی اور مکاشفاتِ وجدانی کی وہ داستانِ عشق ہے، جو رنگ کے آنگن میں بے رنگی کی تجلیاتی صداقتِ احساس کا منظرنامہ تشکیل دیتی ہے۔ یہ بارہ ماہیہ وہ سرِدلبراں ہے، جو حدیثِ دیگراں میں نہیں، خود شاعر کی زبانی منکشف ہوا؛ اِس میں ہجر و فراق کا کرب بھی ہے اور وصالِ یار کی لطف آفرینی بھی؛ اِس میں خارجی عناصر کے مناظر بھی ہیں اور داخلی جمالیات کی باز آفرینی بھی؛ اِس میں حمد اور نعت کی معنوی ترنگ بھی ہے اور پیر و مرشد کے وصال کی اُمنگ بھی؛ اِس میں حُسنِ خیال کی نمود بھی ہے اور خیالِ حُسن کا وجود بھی؛ اِس میں حقیقت بھی ہے اور کہانی بھی۔ یہ مختلف اور متنوع رنگ مل ملا کر ایک ایسی بے رنگی کے ترجمان ہیں، جو زندگی اور اِس کی تمام تر معنویت کو اپنی گرفت میں لیے ہوئے ہے۔

 

 

 

Related Titles