Listed Price: Rs. 300, US $ 27
Our Price: Rs. 200
Shipment charges will be applied.

How to ORDER?

 

Pages: 159

Year: 2014

Binding: Hard

Size: 23"x36"/16

ISBN: 978-969-9400-41-4

Publisher: Al-Fath Publications

بخیہ گری

(افسانے)

محمد حامد سراج

Bakhiya Gari, Muhammad Hamid Siraj

محمد حامد سراج زندگی کو مقصد، مرکز اور مناط مان کر افسانہ لکھتا ہے ۔یوں کہ وہ دھڑکنوں سے معمور قاری کا دل بن جاتا ہے۔وہ با معنی کہانی پر ایمان رکھتا ہے اور Absurdity کو متن کا کفر گردانتا ہے ۔ اس کا ایک ایک جملہ اس کے احساس کی شدت کو اُجالنے والا ایسا طیف ہو گیا ہے جو حیات کے ناقابلِ اعتبار کونوں کھدروں کو بھی رنگوں کی رونق سے اجال دیتا ہے۔اپنے اسی چلن کے سبب وہ ان لوگوں سے الگ ہو گیا ہے جو فکشن کے نام پر محض مطلق العنان جملوں کا ڈھیر لگا دیتے ہیں اور ان سے بھی الگ کھڑا ہے جو مجرد واقعے کی ہٹری پر افسانے کی تختی لگا دیا کرتے ہیں ۔

وہ فطرت کی گپھاؤں اور انسانی بطون کے غاروں میں ایک ساتھ جھانکنے کی اور ان میں نہاں رازوں کو اپنے دل پر سہنے کا حوصلہ رکھتا ہے ۔اس نے اپنے ہمہ گیر مشاہدے کی بے پناہ قوت، ایقانی جرأت اور تخلیقی توانائی سے ایسی کہانیاں لکھی ہیں جو اپنے پڑھنے والوں کو اندر سے بدل کر رکھ دیتی ہیں ۔محمد حامد سراج کو میں تخلیق کاروں کی اس پیڑھی کا اہم نمائندہ گردانتا ہوں جنہوں نے فن پارے، تخلیقی جمال، معنویت اور امکانات کو ایک ساتھ برت کر کہانی پر قاری کا اعتماد بحال کیا ہے۔

محمد حمید شاہد


Table of Contents | فہرست

Table of Contents is in PDF Format.

محمد حامد سراج

کی دیگر کتب

Related Titles