Listed Price: Rs. 500, US $ 45
Our Price: Rs. 300
Shipment charges will be applied.

How to ORDER?

 

Pages: 480

Year: 2010

Binding: Hard

Size: 23"x36"/16

ISBN: 978-969-9400-07-0

Publisher: Al-Fath Publications

دُرالمعارف

(ملفوظات حضرت شاہ غلام علی دہلوی قدس سرہٗ)

حضرت شاہ رؤف احمد مجددیؒ     مترجم: محمد نذیر رانجھا

Dur-rul Muarif, Rauf Ahmad, trans.: M. Nazir Ranjha

درالمعارف حضرت شاہ غلام علی دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات کا مجموعہ ہے، جسے آپ کے خلیفہ حضرت شاہ رؤف احمد رافت مجددی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت شاہ ابوسعید رحمۃ اللہ علیہ کی فرمائش پر مرتّب کیا تھا۔ اس میں منگل ۱۲ ربیع الاوّل ۱۲۳۱ھ/ ۱۱ فروری ۱۸۱۶ء سے مسلسل اتوار عیدالفطر (یکم شوال) ۱۲۳۱ھ/ ۲۵اگست ۱۸۱۶ء تک کے ملفوظات جمع ہیں۔ آخر میں کچھ ملفوظات بغیر تاریخ جمع کیے گئے ہیں، جن میں جمادی الثانی ۱۲۳۳ھ/ اپریل ۱۸۱۸ء کے بعض ارشادات بھی محفوظ ہیں۔

کتاب کے شروع میں حضرت شاہ غلام علی دہلوی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت شاہ رؤف احمد مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے احوال و آثار درج کیے گئے ہیں۔ تحقیق میں آسانی کے لیے کتاب کے آخر میں اشاریہ بھی موجود ہے۔ 

 

 


Table of Contents | فہرست

Table of Contents is in PDF Format.
 

 


Preface | حرفِ آغاز

درالمعارف کا فارسی متن حضرت شاہ رؤف احمد مجددی رحمۃ اللہ علیہ (م ۱۲۵۳ھ/ ۱۸۳۸ء) کی حیاتِ طیبہ ہی میں مولوی ہدایت علی بریلوی کے اہتمام سے طبع ہوا تھا۔ بعدازاں ۱۳۴۶ھ/ ۱۹۲۷ء میں محبوب المطابع، دہلی سے شائع ہوا۔ شاید آخری بار ترکی سے مکتبۃ الحقیقۃ، استنبول نے اسے ۱۴۱۷ھ/ ۱۹۹۷ء میں طبع کیا ہے۔ 

اس کا اُردو ترجمہ فقیر عبداللہ نے کیا جو مکتبہ اسدیہ، گجرات سے ۱۳۷۰ھ/ ۱۹۵۱ء میں طبع ہوا۔ اور بعدازاں ایک اور ترجمہ عبدالحکیم خان اختر شاہجہان پوری نے کیا، جو فضل نور اکیڈمی، چک سادہ، گجرات سے ۱۳۸۹ھ/ ۱۹۷۰ء میں شائع ہوا، اور دوبارہ ۱۴۰۳ھ/ ۱۹۸۳ء میں نوری کتب خانہ، لاہور سے شائع ہوا۔ اس کا تیسرا اُردو ترجمہ محمد فضل الرحمن نے کیا، جو خانقاہ عنایتیہ، رام پور، یوپی (ہندوستان) سے ۱۴۱۲ھ/ ۱۹۹۲ء میں شائع ہوا۔ چند سال پیشتر محترم ومکرم پروفیسر ڈاکٹر نجدت طوسون زاد لطفہٗ (استنبول، ترکی) نے چند کتابیں احقر کے لیے ہدیۃً ارسال کی تھیں جن میں درالمعارف (مطبوعہ ۱۴۱۷ھ/ ۱۹۹۷ء) بھی شامل تھی۔ اس کا ترجمہ کرنے کا عزم کیا تو اپنے محترم و مکرم پروفیسر ڈاکٹر مجیب احمد زاد لطفہٗ کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی لائبریری، لاہور (حال بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد) سے محبوب المطابع، دہلی کے مطبوعہ نسخے کی فوٹو کاپی منگوائی۔ اللہ کریم اس ناچیز کے ان دونوں گرامی قدر مہربانوں کو دارین کی بھلائیاں نصیب فرمائے، آمین۔ زیرنظر ترجمہ مذکورہ بالا دونوں طباعتوں کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔ وَمِنَ اللّٰہِ التَّوْفِیْق۔

محمد نذیر رانجھا

 

 


Index | اشاریہ
Index is in PDF Format.
محمد نذیر رانجھا
کی دیگر کتب

 

Related Titles