’’خانقاہ سراجیہ کے بانی قبلہ عالم خواجہ حضرت ابو السعد احمد
خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ تھے۔ ’’ہمارے بابا جیؒ‘‘ کے مؤ لف
جناب صاحبزادہ محمد حامد سراج صاحب بانی خانقاہ سراجیہ کے پڑ
پوتے اور آپ کے خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ صحافیانہ ذوق قدرت
نے آپ کو عطیہ کیا ہے۔ حضرت مؤ لف کی پیدائش سے لے کر جوانی تک
کا ایک ایک لمحہ حضرت قبلہ خواجہ خواجگان خواجہ خان محمد صاحب
رحمۃ اللہ علیہ کی گود میں گزراہے۔ اس حوالے سے ان کی یہ تصنیف
انفرادیت کی حامل ہے کہ اس میں مؤ لف نے بہت سارے ذاتی مشاہدات
کا تذکرہ کیا ہے۔
اِس کتاب کو حضرت قبلہ صاحب کے مسترشد مولانا حبیب الرحمن صاحب
اور جناب ڈاکٹر عنایت اللہ صاحب نے حرفاً حرفاً پڑھا ہے۔ اِس
کتاب کی یہ بھی انفرادیت ہے کہ اس میں حضرت قبلہ کی مصدقہ
تاریخ پیدائش کا تعین کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے دیکھا جائے
تو ’’ہمارے بابا جیؒ‘‘ حضرت قبلہ کی سوانح حیات کی کتب میں ایک
گرانقدر اضافہ ہے۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ جناب محمد حامد سراج
صاحب نے اپنے مشاہدات و جذبات کو اِکٹھا کیا تو یہ کتاب تیار
ہو گئی، اس کو اُسی جذبہ سے پڑھناچاہیے۔ ‘‘
حضرت خواجہ خلیل احمد صاحب مدظلہم |