Listed Price: Rs. 360, US $ 32
Our Price: Rs. 220
Shipment charges will be applied.

How to ORDER?

 

Pages: 296

Year: 2012

Binding: Hard

Size: 23"x36"/16

ISBN: 978-969-9400-32-2

Publisher: Al-Fath Publications

اقبالیاتی مکاتیب

بنام رفیع الدین ہاشمی

(جلد اوّل)

بیالیس مشاہیر کے ایک سو خطوط مع حواشی و تعلیقات

مرتب: ڈاکٹر خالد ندیم

Iqbaliyati Makatib banaam Rafi uddin Hashmi, Dr. Khalid Nadeem

اس مجموعے میں بیالیس مکتوب نگاروں کے مجموعی طور پر ایک سو خطوط شامل ہیں۔

1

مجموعے میں شامل معدودے چند خطوط کے علاوہ باقی سب غیر مطبوعہ ہیں۔ 

1

خطوط کے انتخاب میں اقبالیاتی حوالے کو ترجیح دی گئی ہے، اس سلسلے میں بعض مکاتیب سے غیر اقبالیاتی حصے حذف کر دیے گئے ہیں۔ چونکہ مشفق خواجہ، ڈاکٹر ابنِ فرید اور رشید حسن خاں کے مکتوبات کتابی صورت میںاور گیان چند کے خطوط مجلہ معیار (شمارہ ۴) میں شائع ہو کر منظر عام پر آ چکے ہیں، لہٰذا ان مکتوب نگاروں کے چند خطوط محض تبرک کے طور پر شامل کیے جا رہے ہیں اور ان سے بھی بالخصوص اقبالیاتی حصے ہی منتخب کیے گئے ہیں۔ 

1

 

کسی مکتوب نگار کو اس کے پہلے مراسلے کی تاریخ تحریر کے اعتبار سے جگہ دی گئی ہے۔ 

1

مکتوب نگار کا نام اور زیریں سطر پر تاریخ پیدائش وغیرہ کا اندراج کیا گیا ہے، نیز ہر مکتوب نگار کے مختصر تعارف کے بعد، اس کی اقبالیاتی تصانیف و تالیفات کی فہرست دی گئی ہے۔ 

1

جس مراسلے کا پس منظر معلوم ہو سکا، اسے بھی اجمالاً تحریر کر دیا گیا ہے۔ 

1

ہر خط سے پہلے اس کی نشان دہی دو طرح سے کی گئی ہے: اوّلاً مجموعے میں اس کا شمار اور ثانیاً متعلقہ مکتوب نگار کے خط کا شمار۔ 

1

ہر مکتوب نگار، مقام و تاریخ تحریراپنے اپنے انداز میں لکھتا ہے، لیکن مجموعے میں یکسانیت کے پیش نظر مقامِ تحریر اور تاریخ تحریر کا اندراج ہر خط کے آغاز میں کیا گیا ہے۔ 

1

تاریخ تحریر کے بھی مختلف طریقے رائج ہیں، یعنی کہیں مجموعی طور پر ہندسوں میں، کہیں تاریخ اور سنہ ہندسوں میں اور مہینا لفظوں میں، کہیں سنہ کو بغیر صدی کے،کہیں سنہ اور صدی دونوں کو نظر انداز کر کے لکھا جاتا ہے۔ راقم نے اس کے لیے ایک طریقہ اختیار کیا ہے، یعنی تاریخ اور سنہ ہندسوں اور مہینا لفظوں میں۔ 

1

املائی نظام میں یکسانیت اور ایک ہی معیار برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور بالعموم رشید حسن خاں اور پروفیسر رفیع الدین ہاشمی کے تجویز کردہ املا کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

1

القاب و آداب کے بعد علامتِ ندائیہ (!) لگائی گئی ہے، تاہم چند ایک مقامات پر اس کی پابندی نہیں کی جا سکی۔ 

1

متنِ خطوط میں حسب ضرورت پیرابندی کی گئی ہے۔ 

1

مکاتیب میں جہاں کہیں سبک قلم سے کوئی لفظ یا الفاظ چھوٹ گئے ہیں، قلابین میں قیاسی طور پر ممکنہ لفظ! الفاظ درج کر دیے گئے ہیں۔ 

1

متون میں حسب ضرورت امالے کا خیال رکھا گیا ہے۔ 

1

جہاں کوئی لفظ پڑھا نہیں جا سکا، وہاں نقطے لگا دیے گئے ہیں۔ 

1

جگن ناتھ آزاد کے ایک خط (مرقومہ۔:۲۴!اگست ۱۹۷۸ء) کے دو صفحات تلاشِ بسیار کے باوجود دستیاب نہیں ہوئے، مرتب معذرت خواہ ہے کہ یہ خط ادھورا ہی شامل کیا جا رہا ہے۔

1

عبارت کے درمیان آنے والے اعداد کو ہندسوںکے بجاے لفظوں میں بدل دیا گیا ہے۔ 

1

خطوں میں مذکور شخصیات کا تعارف حواشی و تعلیقات میں دیا گیا ہے۔ تعارف کے ساتھ، ان کی تصانیف و تالیفات کا ذکر بالعموم اقبالیاتی کتب تک محدود ہے۔ 

1

ہر خط کے حواشی و تعلیقات مراسلے کے فوری بعد درج کر دیے گئے ہیں۔ 

1

حواشی و تعلیقات کو مجموعی طور پر ہموار، یکساں، مختصر اور جامع بنانے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن حسبِ ضرورت کہیں کہیں تفصیلی معلومات بھی بہم پہنچائی گئی ہیں۔ دیگر مرتبین سے استفادے کی صورت میں حاشیے کے اختتام پر اس کی نشان دہی کر دی گئی ہے۔ 

1

ادھورے مصرعوں اور نامکمل اشعار کو مکمل کرنے اور شاعر کی نشان دہی کی کوشش کی گئی ہے۔ 

1

حواشی و تعلیقات کی تیاری میں جن کتب سے استفادہ کیا گیا، ان کے کوائف کتابیات میں درج کر دیے گئے ہیں۔ 

1

کتاب کے آخر میں مفصل اشاریہ ترتیب دیا گیا ہے۔ 

1

 

 


Table of Contents | فہرست

Table of Contents is in PDF Format.
 

 


Index | اشاریہ
Index is in PDF Format.
خالد ندیم
کی دیگر کتب

Related Titles