Listed Price: Rs. 300, US $ 20
Our Price: Rs. 200
Shipment charges will be applied.

How to ORDER?

 

Pages: 174

Year: 2012

Binding: Hard

Size: 23"x36"/16

ISBN: 978-969-9400-30-8

Publisher: Al-Fath Publications

لگن

[شعری مجموعہ]

ایس انعام منظور

Lagan, S. Inam Manzoor

انعام منظوربہت مختلف اور منفرد آدمی ہیں۔بہ یک وقت بہت جدید اور بہت قدیم،یہ ایک ایسے پنڈی وال ہیں،جنھوں نے زمینی اور زمانی دونوں اعتبارات سے ایک وسیع دُنیا دیکھ رکھی ہے۔جوچوہتر برس کی عمر میں بھی جوانوں سے زیادہ مستعد اورمنضبط ہیں۔جوانی میں کھیلوں میں نمایاں رہے۔ڈینیز ہائی سکول اور گورڈن کالج جیسی تاریخی درس گاہوں میں پڑھتے رہے،جوراول پنڈی کے ہی نہیں،بل کہ انگریز دور کے ہندوستان اور موجودہ پاکستان کے بہت اہم تعلیمی مراکز تھے۔جہاں کے علمی اور ادبی ماحول نے اُنھیں لکھنے پڑھنے کی راہ پر لگایا۔۱۹۵۴ء میں پروفیسر صفی حیدر دانشؔکے زیرِ سایہ شروع ہونے والا شعری سفراٹھاون برس بعد بھی جاری ہے۔انعام صاحب ایک مدّت تک پروفیسر دانشؔ سے اپنے کلام پر اصلاح لیتے رہے۔الفاظ کے انتخاب اور احتیاط کے حوالے سے اُستاد اور شاگرد دونوں کی سلیقہ مندی ظاہر ہورہی ہے۔ گورڈن کالج ادب اور سائنس کے بعض نہایت مستند اساتذۂ کرام کی وجہ سے بہت معروف رہا ہے۔منشی تلوک چند محروم،مختار صدیقی، آفتاب اقبال شمیم، ڈاکٹر توصیف تبسّم ایسے شعرا بھی اِس ادارے سے وابستہ رہے ہیں۔انعام منظوربھی اُسی روایت کا حصّہ ہیں۔

بعض احباب کے اصرار پر اِنھوں نے ۲۰۰۱ء میں اپنا کچھ کلام یادِ رفتہ کے عنوان سے شائع کیا تھا۔اِس مجموعے میں اُن کی نصف صدی کو محیط مشقِ سخن کا انتخاب شامل ہے۔انعام صاحب نے پچاس برس میں بہت کم کلام کہا ہے،تاہم جو کلام کہا ہے ،اُس میں مسلسل قطع و برید کرتے رہتے ہیں۔اِس کلام کاڈائری کے منتشراوراق اور کاغذی پرزوں سے کشیدکرکے ایک کتابی صورت میں سامنا آجانا باعثِ تحسین ہے۔یہ کتاب اُردو شعری مجموعوں کے انبار میںاپنے بعض انفرادی اوصاف کی بنا پرالگ جگہ بنا سکتی ہے۔جس طرح اُن کی بہت عمدہ خود نوشت سوانح عمریکچھ یادیںادبی حلقوں میں بہت پسند کی گئی ہے۔

 

 


Table of Contents | فہرست

Table of Contents is in PDF Format.

Related Titles