Listed Price: Rs. 450, US $ 40
Our Price: Rs. 270
Shipment charges will be applied.

How to ORDER?

 

Pages: 320

Year: 2013

Binding: Hard

Size: 23"x36"/16

ISBN: 978-969-9400-34-6

Publisher: Al-Fath Publications

مرغابیاں اور کنول

(افسانے)

گُل

Murghabiyan aur Kanwal, Gul

مرغابیاں اور کنول گُل کا افسانوی مجموعہ ہے۔ اس سے قبل اُن کے دو افسانوی مجموعے آ چکے ہیں۔ میں طویل عرصہ سے ان کی کہانیاں پڑھ رہی ہوں۔ وہ تواتر سے لکھ رہی ہیں۔ گُل نے زندگی کے عام واقعات کو اپنے افسانوں کا موضوع بنایا ہے۔ وہ زندگی کے ان عام واقعات کے گرد لفظوں کا تانا بانا بُنتے ہوئے قاری کا دِل موہ لیتی ہیں۔ ان کے افسانوں میں کہانی پن بھی ہے اور حقائق کی تلخیاں بھی۔ ان کہانیوں کے دکھ ہم سب کے دکھ ہیں۔ معاشرتی روئیے، حقیقی واقعات، انسانی فکر و خیال، زندگی اور مزاج کے سب رنگ ان کی تحریر میں ہوبہو ملتے ہیں۔ وہ نہ تو مبالغہ آرائی سے کام لیتی ہیں اور نہ ہی واقعات کی حقیقی شبیہ کو مسخ کرتی ہیں۔ ان کی تحریر انسانی المیوں، جذبوں اور احساسات کی ترجمان ہے۔ جیسے اس مجموعے میں موجود ریگ صحرا اور ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں جذبوں اور احساسات کی آنچ قاری کو اپنے دل تک پہنچتی محسوس ہوتی ہے۔

چھوٹے چھوٹے معاشرتی مسائل ہوں یا بڑے بڑے قومی اَلمیے، ان کا قلم یکساں روانی سے چلتا ہے۔ وطن سے محبت کا جذبہ ان کی اکثر کہانیوں میں پایا جاتا ہے۔ مرغابیاں اور کنول میں بھی یہ جذبہ بدرجہ اتم موجود ہے۔ لکھتی ہیں:

اس ملک کو مرغابیوں کی ضرورت نہیں جو جھیل کا پانی سوکھنے سے پہلے ہی جھیلیں بدل لیتی ہیں۔ اس ملک کو کنول چاہئیں، جو جانتے ہیں زندگی اور موت اِسی جھیل سے وابستہ ہے۔

غرض ان کی تحریر اِتنی جامع اور جاندار ہوتی ہے کہ پڑھنے والا اِس کے سحر سے بچ نہیں سکتا۔ ان کے خوبصورت لفظ اور جملے کسی مصور کی طرح ہلکے، گہرے نقش ابھارتے چلے جاتے ہیں۔

نگہت سیما

 

 


Table of Contents | فہرست

Table of Contents is in PDF Format.

Related Titles