Listed Price: Rs. 1500, US $ 106
Our Price: Rs. 900
Shipment charges will be applied.

How to ORDER?

 

Pages: 1060

Year: 2010

Binding: Hard

Size: 20"x26"/8

ISBN: 978-969-9400-04-9

Publisher: Al-Fath Publications

تذکرۂ معاصرین
(ترتیبِ نو کے ساتھ)

مالک رام

Tazkara e Mua'sreen, Malik Ram

تذکرہ نویسی کے ذیل میں یہ کتاب کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ مالک رام نے اِس کتاب میں ۱۹۶۷ء سے ۱۹۷۷ء کے عرصے میں وفات پانے والی ۲۱۹ شخصیات کا تذکرہ بیان کیا ہے۔ اِن میں ادیب و شاعر بھی شامل ہیں اور تنقید و تحقیق سے وابستہ لوگ بھی۔ جو صاحبِ دیوان شاعر تھے اُن کے کلام کا انتخاب بھی شاملِ کتاب ہے، اور جن حضرات کے دیوان آج تک شائع نہیں ہوئے، اُن کے کلام کا نمونہ بیاضوں یا رسائل سے اکٹھاکر کے شامل کیا گیا ہے۔ یہ اپنے دَور کے معروف اور غیرمعروف اہلِ قلم اور اہلِ علم و دانش کا ایسا مستند مآخذ ہے جس سے محققین، اساتذہ اور طلبہ اپنی تحقیقات اور مطالعات میں ہمیشہ استفادہ حاصل کریں گے۔

اِس کتاب کا ہندوستانی ایڈیشن چار جلدوں میں شائع ہوا تھا۔ موجودہ پاکستانی ایڈیشن میں چاروں جلدوں کو ترتیبِ نو کے ساتھ ایک جلد میں پیش کیا گیا ہے۔تمام مضامین کو شخصیات کے اسماء کے لحاظ سے اَلفبائی ترتیب دی گئی ہے۔ کتاب کے آخر میں ایک ضمیمہ شامل کیا گیا ہے، جس میں تمام اسماء کو شخصیات کی تاریخِ وفات کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔ تحقیق میں سہولت کے لیے اشخاص اور مطبوعات (کتب، رسائل، اخبارات) کے اشاریے بھی کتاب کا حصہ ہیں۔

 

 


Table of Contents | فہرست

Table of Contents is in PDF Format.
 

 


Preface | پیش لفظ

تذکرۂ معاصرین از مالک رام، تذکرہ نویسی کے ذیل میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ اس میں مصنف نے اپنے اُن معاصرین کا تذکرہ قلمبند کیا ہے جن میں ادیب و شاعر بھی شامل ہیں اور تنقید و تحقیق سے وابستہ لوگ بھی۔ بلکہ اُن معاصرین کا تذکرہ بھی شامل ہے جن کا معاشرے میں ادب سے کسی نہ کسی حوالے سے تعارف رہا ہے۔ ان میں سے جو صاحبِ دیوان شاعر تھے اُن کے کلام کا انتخاب بھی شاملِ کتاب ہے، اور جن حضرات کے دیوان آج تک شائع نہیں ہوئے، ان کے کلام کا نمونہ بیاضوں یا رسائل سے اکٹھاکر کے شامل کیا گیا ہے۔ یہ اپنے دَور کے معروف اور غیر معروف اہلِ قلم اور اہلِ علم و دانش کا ایسا مستند مآخذ ہے جس سے محققین، اساتذہ اور طلبہ اپنی تحقیقات اور مطالعات میں ہمیشہ استفادہ حاصل کریں گے۔

دس سال کی طویل مدت کے دوران وقفے وقفے سے شائع ہونے کی وجہ سے بہت کم صاحبِ ذوق ایسے ہوں گے جن کے ذخیرۂ کتب میں یہ چاروں جلدیں موجود ہوں۔ کتاب کے موجودہ پاکستانی ایڈیشن میں تمام جلدوں کو یکجا کر کے ایک جلد میں شائع کیا جا رہا ہے۔ 

مالک رام نے کتاب کی ترتیب اشخاص کی تاریخِ وفات کے تحت رکھی تھی، لیکن کتاب کے موجودہ پاکستانی ایڈیشن میں تمام مضامین کو شخصیات کے اسماء کے لحاظ سے اَلفبائی ترتیب دی گئی ہے، تاکہ استفادہ میں آسانی رہے۔ چاروں جلدوں کے تعارف از مالک رام، مضامین سے پہلے یکجا کر دیے گئے ہیں۔ 

کتاب کے آخر میں ایک ضمیمہ شامل کیا گیا ہے، جس میں تمام اسماء کو شخصیات کی تاریخِ وفات کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔ تحقیق میں سہولت کے لیے اشخاص اور مطبوعات (کتب، رسائل، اخبارات) کے اشاریے بھی کتاب کا حصہ ہیں۔

اُمید ہے کہ اِس ترتیبِ نو کے بعد تذکرۂ معاصرین اپنی اہمیت و افادیت کے پیشِ نظر محققین، اساتذہ و طلبہ کے لیے بنیادی مآخذ کی حیثیت سے ہمیشہ معاون اور مفید رہے گی۔

 

 


Index | اشاریہ
Index is in PDF Format: اشخاص، کتب و رسائل

Related Titles