Listed Price: Rs. 400, US $ 36
Our Price: Rs. 240
Shipment charges will be applied.

How to ORDER?

 

Pages: 288

Year: 2012

Binding: Hard

Size: 23"x36"/16

ISBN: 978-969-9400-24-7

Publisher: Al-Fath Publications

اُردو ناول اور پاکستان

پروفیسر صبا جاوید

Urdu Naval aur Pakistan, Prof. Saba Javed

قیامِ پاکستان کے فوراً بعد ہمارے ادیبوں اور دانشوروں کے سامنے جو ایک مسئلہ آیا وہ پاکستانی ادب کی شناخت کا مسئلہ تھا۔ ساتھ ساتھ پاکستانیت کی تشریح و تعبیر میں بھی اچھی خاصی بحث ہوتی رہی۔ محترمہ صبا جاوید نے نہ صرف دلائل و براہین، بلکہ عملی زندگی کی شاندار مثالوں سے اس مسئلے کی تشریح و تعبیر کی ایسی بھرپور کوشش کی ہے کہ اب نہ صرف پاکستانی ادب بلکہ پاکستانیت کی شناخت بھی آسان ہو گئی ہے۔پاکستانی عناصر کو تین سطحوں پر اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، یعنی فکری، تہذیبی اور لسانی۔ انہی حوالوں کو اُردو ناولوں کے پھیلے ہوئے وسیع کینوس میں تلاش کر کے انسان کی داخلی اور خارجی زندگی میں پاکستانیت کی روح دکھائی گئی ہے۔ 

اِس کتاب میں اُردو کے مختلف ناولوں میں اُن اجزا و عناصر کا جائزہ لیا گیا ہے جو پاکستانی تہذیب و تمدّن کے خدوخال کی صورت گری میں معاون رہے ہیں۔ مصنّفہ نے بڑی تفصیل اور جامع انداز میں پاکستانی اُردو ناول میں مختلف معاشرتی و تہذیبی عناصر کو تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اُردو ناول، خصوصاً ناول میں معاشرتی و تہذیب عکاسی کے حوالے سے یہ کتاب حوالے کا درجہ رکھتی ہے۔

 

 


Table of Contents | فہرست

Table of Contents is in PDF Format.
 

 


Index | اشاریہ
Index is in PDF Format.

Related Titles