Listed Price: Rs. 600, US $ 54
Our Price: Rs. 360
Shipment charges will be applied.

How to ORDER?

 

Pages: 480

Year: 2012

Binding: Hard

Size: 23"x36"/16

ISBN: 978-969-9400-27-8

Publisher: Al-Fath Publications

وَسِیْلَۃُ الْقَبُوْل اِلَی اللّٰہِ وَالرَّسُوْلؐ

حضرت مولانا عماد الدین محمدؒ     مترجم: محمد نذیر رانجھا

Waseela tul Qabool Ilallah war Rasool, Imaad ud Din Muhammad, trans.: M. Nazir Ranjha

وسیلۃ القبول حجۃ اللہ حضرت محمد نقشبند ثانی قدس سرہٗ (م ۱۱۱۴ھ/ ۱۷۰۲ء) کے مکتوبات شریف کا مجموعہ ہے جو عروۃ الوثقیٰ حضرت خواجہ محمد معصوم قدس سرہٗ (م ۱۰۷۹ھ/ ۱۶۶۸ء) کے منجھلے صاحبزادے ہیں۔ حضرت خواجہ محمد زبیر رحمۃ اللہ علیہ (م ۱۱۵۲ھ/ ۱۷۴۰ء) کے ارشاد پر حضرت مولانا عماد الدین رحمۃ اللہ علیہ نے ان کو جمع کر کے وسیلۃ القبول الی اللہ والرسول کے تاریخی نام سے موسوم فرمایا۔

بعدازاں حضرت ڈاکٹر غلام مصطفی خان رحمۃ اللہ علیہ (م ۱۴۲۶ھ/ ۲۰۰۵ء) کی مساعی جمیلہ سے وسیلۃ القبول کا فارسی متن پہلی بار ۱۳۸۳ھ/ ۱۹۶۳ء میں شعبۂ اُردو، سندھ یونیورسٹی، حیدرآباد سے اور دوسری مرتبہ ۱۴۲۰ھ/ ۱۹۹۹ء میں نیشنل کونسل فار فزیکل تھراپی اینڈ الائیڈ سائنسز، کراچی سے طبع ہوا۔ حضرت ڈاکٹر غلام مصطفی خان رحمۃ اللہ علیہ نے بوجہ ضخامت ان کو دو حصوں میں تقسیم فرمایا۔ فارسی طباعت کے حصۂ اوّل میں مکتوب ۲۴، ۷۵ اور ۱۰۶ کے نمبر سہواً لگنے سے رہ گئے تھے، جو زیرنظر اُردو ترجمہ میں لگا دیے گئے ہیں اور یہ کل ۱۹۸ مکاتیب شریفہ ہیں۔ ان میں سے ۱۳۰ حصۂ اوّل میں اور ۶۸ حصۂ دوّم میں شامل ہیں۔ زیرِ نظر ترجمہ مذکورہ فارسی متن کی دوسری طباعت سے کیا گیا ہے۔

 

 


Table of Contents | فہرست

Table of Contents is in PDF Format.
 

 


Index | اشاریہ
Index is in PDF Format.
محمد نذیر رانجھا
کی دیگر کتب

 

Related Titles